اشتہار

بھارت کا کرپٹو کرنسی کے چھوٹے پیمانے پر استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے ملکی مالیاتی اثاثوں کی حفاظت کے لیے چھوٹے سرمایہ کاروں کو  کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا۔

بھارti میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے کرپٹو کرنسی کے استعمال کے حوالے سے ایک بل تیار کیا جس کی منظوری وزیراعظم نریندر مودی نے بھی دے دی ہے۔

حکومت اس بل کو 29 نومبر کے روز ہونے والے اجلاس میں پیش کر کے منظوری لینے اور کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دینے کی خواہش مند ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس قانون سازی کے بعد کرپٹو کرنسی کی کم سے کم سرمایہ کاری، اس کے ذریعے لین دین کو قانونی حیثیت حاصل ہوجائے گی۔

پالیسی سازوں کا مانناہے کہ حکومت کو اس قانون سازی کے بعد مختص کردہ اہداف حاصل ہوسکتے ہیں کیونکہ اس سے براہ راست نجی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔

معاشی ماہرین اور ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ بھارت میں وزیر ایکس نامی پلیٹ فارم پر 20 فیصد لین دین کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہی ہورہی ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان نے اس بل کی تیاری ایوان میں پیش کرنے سمیت کسی بھی حوالے سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔

دوسری جانب بھارت کے قومی مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوگیا تو ملکی کرنسی کی قیمت کو گرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

حکومت کا ماننا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت کے بعد ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں