اشتہار

پیٹرول کی سپلائی بند کرنے پر اوگرا کا سخت نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور فراہمی میں خلل ڈالنے کے حوالے ‏سے خبروں کا نوٹس لے لیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیلرز مارجن میں اضافے کے حوالے سے چند عناصر پٹرول کی سپلائی ‏میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام آؤٹ لیٹس پر ‏پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر کریں گے کسی بھی طرح سے ‏سپلائی میں تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

- Advertisement -

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا لیکن کچھ پمپ کھلے رہیں ‏گے۔

‏’پیٹرول ٹینکرز روانہ، عوام پریشان نہ ہوں‘‏

ترجمان وزارت پٹرولیم نے پیٹرول پمپس کی ہڑتال اور ترسیل کی بندش پر کہا ہے کہ آئل سپلائی میں مستعدی کے ‏‏لئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے، عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کل ملک بھر میں تمام پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پٹرول پمپ کھلے رہیں ‏‏گے آئل سپلائی میں مستعدی کےلئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ‏‏ضرورت نہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں