تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

پوسٹ مارٹم کے عین وقت ‘مردہ’ زندہ ہوگیا

دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں مردہ قرار دیا گیا شخص پوسٹ مارٹم شروع ہونے سے قبل زندہ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مراد آباد شہر میں پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے شہری کو مردہ سمجھ کر اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ شخص سات گھنٹے تک اسپتال کے سرد خانے میں رہا اگلی صبح جب پوسٹ مارٹم کے لیے ‘مردے’ کو لایا گیا تو اس کے جسم میں حرکت محسوس کی گئی۔

مذکورہ شخص کو مردہ خانہ میں رکھنے کے بعد اہل خانہ کو صبح پوسٹ مارٹم کے حوالے سے اجازت نامہ پر دست خط کے لیے بلایا گیا تھا۔

رشتے دار دست خط کے لیے اسپتال پہنچے تو انہیں سریکیش نامی اپنے پیارے کے جسم میں حرکت محسوس ہوئی تو انہوں نے فوراً ڈاکٹر کو مطلع کیا، طبیب نے معائنہ کیا تو شہری کی سانس چل رہی تھی۔

متاثرہ شخص گزشتہ دنوں ٹریفک حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے باعث اسے اسپتال لایا گیا جہاں اس کا مسلسل چار دن تک علاج ہوا اور پانچویں دن ڈاکٹروں نے مریض کو مردہ قرار دے دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -