پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لیے پرواز چلانے والی پہلی بین الاقوامی ایئرلائن بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اےکی پہلی پرواز پشاور سے 168مسافر لےکر دوپہر کو فجیرہ پہنچی تو ایئرپورٹ پر روایتی استقبال کرتے ہوئے طیارے کو واٹرکینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔
فجیرہ کےشاہی خاندان اور اعلیٰ حکام نےسی ای او پی آئی اے کا خیرمقدم کیا اور یادگار تصاویر بنوائیں۔ پی آئی اےکی پروازیں فجیرہ کےامیر کی درخواست پرشروع کی گئیں
پی آئی اے فجیرہ پرواز کرنے والی پہلی بین الاقوامی ائیرلائن بن گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر پی آئی اے نے زائرین کے لیے خصوصی پرواز آپریٹ کی۔ ملکی اور غیر ملکی ہندو زائرین نے کراچی سے کرک براستہ پشاور سفر کیا۔
پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کی درخواست پر خصوصی پرواز آپریٹ کی گئی۔ شہر قائد سے ہندو زائرین نے کرک میں سمادھی(مندر) کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔