اشتہار

سبز آنکھوں‌ والی افغان لڑکی کو یورپی ملک نے پناہ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک اٹلی نے سبز آنکھوں والی افغان لڑکی شربت گلہ کو محفوظ پناہ دے دی۔

خبررساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغان لڑکی شربت گلہ کو اٹلی نے محفوظ پناہ دے دی، چند سال قبل شربت گلہ کی تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوئی تھی۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگست میں ملک پر طالبان کے قبضے کے بعد گلا کی جانب سے افغانستان چھوڑنے کے لیے مدد طلب کی گئی تھی، ان کی آمد افغان شہریوں کو انخلا اور انضمام کے وسیع پروگرام کا حصہ تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ امریکی فوٹو گرافر استیو میک کیری نے گلا کی تصویر اس وقت لی تھی جب وہ ایک نوجوان تھیں جو پاک افغان سرحد پر پناہ گزین کیمپ میں رہتی تھیں۔

Sharbat Gula, the green-eyed "Afghan Girl" whose 1985 photo in National Geographic became a symbol of her country's wars, arrives to meet with Afghanistan's President Ashraf Ghani in Kabul, Afghanistan November 9, 2016. REUTERS/Stringer/File Photo

اس کی چونکا دینے والی سبز آنکھیں سر پر دوپٹے سے بے رحمی اور درد کی آمیزش کے ساتھ جھلکتی تھی۔

اس تصویر کے باعث شربت گلا بین الاقوامی سطح پر پہچانا لیکن اس کی شناخت 2002 میں اس وقت ہوئی جب میک کیری اس علاقے میں واپس آئے اور اس کا سراغ لگایا۔

نیشنل جیو گرافک نے اس وقت کہا تھا کہ ایف بی آئی اے کے ایک تجزیہ کار، فرانزک مجسمہ ساز اور آئیرس کی شناخت کے موجد سمیت سبھی نے اس کی شناخت کی تصدیق کی تھی۔

یاد رہے کہ 2016 میں گلا کو ملک میں رہنے کی کوشش میں جعلی قومی شناختی کارڈ بنانے پر گرفتارکیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں