اشتہار

کرکٹر عبداللہ شفیق کو خوابوں کی تعبیر مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چٹاکانگ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ عبدا للہ شفیق کے لئے یادگار بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق عبداللہ شفیق نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا ہے، اسی کے ساتھ ائیس سالہ عبداللہ شفیق پاکستان کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دو سو چھیالیسویں کھلاڑی بن گئے۔

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کو ٹیسٹ کیپ دی۔

- Advertisement -

پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں کپتان بابراعظم نے عبداللہ شفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ ک انتھک محنت کا نتیجہ ہے، امید ہے کہ آپ قوم کو مایوس نہیں کرینگے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

اس موقع پر عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے، آج کے دن میرا خواب پورا ہوا جس پر بہت خوشی ہے۔

عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ اپنے سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، میچ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی پوری کوشش کروں گا۔

22 سالہ عبداللہ شفیق کا شمار باصلاحیت بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ ان کا فرسٹ کلاس کیریئر 2019 میں ہی شروع ہوا، انہوں نے پاکستان انڈر19 ٹیم کی بھی نمائندگی کی ہے۔

گذشتہ سیزن میں قائدِ اعظم سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، سینٹرل پنجاب کی طرف سے انھوں نے ناردرن کے خلاف میچ میں ناقابل شکست 205 رنز اسکور کیے تھے جبکہ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی انھوں نے سنچری اسکور کی تھی جس کے بعد انھیں فرسٹ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں