اشتہار

’ہاں میں گھر داماد ہوں‘ کیپٹن (ر) صفدر کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے گھر داماد ہونے کا اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں گھر داماد ہوں لوگ مجھ سے جلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے جلتے ہیں کہ وہ گھر داماد کیوں نہیں ہیں۔

- Advertisement -

کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ میاں شریف نے مجھے رائیونڈ میں گھر بنا کر دیا، گاڑی دی، میرا جیب خرچ بھی ان کی طرف سے آتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تو ہوں ہی گھر جمائی ہونے کی، میاں شریف کو اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر سے سوال پوچھا گیا تھا کہ نواز شریف کب آئیں گے؟ انہوں نے جواب دیا تھا کہ نواز شریف آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیراعظم ہوں گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدرنے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آگے تو سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں، جس میں دِکھائی دے گا کہ کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی باتھ روم میں گرا ہوا ہے۔

پچھلی بار نواز شریف کے آنے پر شہباز شریف کے ایئر پورٹ نہ پہنچنے کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بولے ایک تو اُس وقت الیکشن تھے، دوسرے میں گرفتار تھا۔

کیپٹن صفدر سے پوچھا گیا کہ اس بار آپ جائیں گے؟ بولے نہیں، وہ تو پھر گرفتار ہوجائیں گے، استقبال کا معاملہ مسلم لیگ والے جانیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں