بھارت میں کمسن شیف نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی، 13 سالہ بچے کی مہارت سے کھانے بنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مختلف اقسام کے پکوان بنانا یقیناً ایک ماہرانہ کام ہے اور کھانے بنانا ہر کسی کے بس کی بات بھی نہیں لیکن بھارت میں ایک ایسا بچہ بھی مقیم ہے جو محض 13 برس کی عمر میں لذیذ اور عمدہ پکوان بناکر سب کو حیرت زدہ کررہا ہے۔
بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ دپیپش نامی کم عمر بچے کی ویڈیو ایک فوڈ بلاگر نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر اپلوڈ کی جس میں کمسن بچے کو اضافہ مرچوں کا تڑکا لگاکر ‘چلی پٹاٹوز’ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کا آغاز میں دپیپش اپنا تعارف کرواتا ہے جس کے بعد پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دپیپش نے چلی پٹاٹوں بناتے ہوئے دیا۔
دیپیش کا کہنا ہے کہ وہ یہ’چلی پٹاٹوز‘ بناکر گلی میں فروخت کرتا ہےاور اس کام سے اپنے خاندان کے اخراجات پورے کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سخت مشکلات کے باوجود دپیپش نے اپنی تعلیم سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی، وہ روزانہ اسکول بھی جاتا ہے۔
بھارت کے 13 سالہ ماسٹر شیف کی ویڈیو اب تک 50 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔