دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے عرب دنیا کے ثقافتی تعامل اور سیاحتی شہر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
جاپان کے تحقیقی ادارے نے دنیا کے ثقافتی تعامل اور سیاحت ی شہروں کی فہرست جاری کی، جس میں سیاحت ، سیاحوں کے لیے خدمات اور ثقافتوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
گلوبل پاور سٹی انڈیکس 2021 کی فہرست میں دبئی کو تین درجہ ترقی حاصل ہوئی، جس کے بعد عالمی رینکنگ میں یہ 14ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
گزشتہ برس جاری ہونے والی فہرست میں دبئی درجہ بندی کے اعتبار سے 17ویں نمبر پر تھا۔
#Dubai ranks first in the Arab world and fifth globally in cultural interaction in the Global Power City Index 2021 issued by the Institute for Urban Strategies at The Mori Memorial Foundation in Japan.https://t.co/eADepHFiqx pic.twitter.com/wdsLby4W2w
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) November 27, 2021
اس فہرست میں دنیا کے چالیس اُن بڑے شہروں کے نام شامل ہیں، جہاں غیرملکی بلا خوف و خطر سیاحت کے لیے پہنچے اور یہاں پر مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔
علاوہ ازیں دبئی کو معاشی اعتبار سے بھی عرب دنیا کا سب سے بہتر ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ فہرست میں سیؤل، میڈریڈ، وینیا، ہیلسنکی کے نام بھی شامل ہیں۔
.@HamdanMohammed: The vision of @HHShkMohd and the leadership of @LatifaMRM have been instrumental in the development of a unique cultural community in Dubai whose creative potential is set to unfold further in exciting new ways in the coming years.
(Archive Photo) pic.twitter.com/YyMt8ZCnfk— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) November 27, 2021
کونسل آف دبئی کے ایگزیکٹیو اور بادشاہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عالمی درجہ بندی میں رینکنگ بہتر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔