منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

میں نے یہ ٹیکنالوجی پہلی بار دیکھی، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں قائم جرمن قونصلیٹ کی جانب سے منعقد کردہ پروگرام میں گورنر سندھ جدید ٹیکنالوجی دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں قائم جرمن قونصل خانہ میں تیسرے کراچی بائینل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف شخصیات نے شرکت کی جبکہ گورنر سندھ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اس تقریب کے انعقاد کے ساتھ جرمن قونصلیٹ نے پاکستانی اوربین الااقوامی فنکاروں کیلئے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا۔

قونصل جنرل جرمنی ہولگر زیلگر نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی فنکاروں کیلیے آرٹ اور ٹیکنالوجی کے روابط کو بڑھانے کے حوالے سے کام کررہے ہیں ، یہ تھیم  فنکاروں کے لیے  اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

قونصل جنرل نے گورنر سندھ کو موبائل فون اور ٹیبلٹ کے ذریعے ٹیکنالوجی کے استعمال سے روشناس کرایا۔

تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جدیدٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل انقلاب کاراستہ ہموارہوگا۔

 

 

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بار یہ ٹیکنالوجی دیکھی ہے، جسے دیکھ کر ششدر رہ گیا، جرمن قونصل خانے کی جانب سے پیش کردہ یہ تھیم ڈیجیٹل انقلاب کا راستہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے جرمنی کے ساتھ مل کر مزید اقدامات کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں