اشتہار

بھارتی میڈیا کا سکھ برادری کیخلاف پروپیگنڈا اور خبر جھوٹ‌ نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی میڈیا چینلز کی برطانوی پولیس کے سکھوں کے دفتر پر چھاپے کی فیک نیوز کا بھانڈا پھوٹ گیا، متعدد بھارتی نشریاتی اداروں نے جھوٹی چلائی تھی جس پر برطانوی پولیس کو تردید جاری کرنا پڑی۔

سکھوں کے خالصتان ریفرنڈم سے پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت کے پروپیگنڈا اور سہولت کار بھارتی میڈیا کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑی، سات بھارتی نیوز چینلز نے فیک نیوز چلائی تھی کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے سکھوں کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔

بھارتی میڈیا نے فیک نیوز چلائی کہ سکھ فارجسٹس دفتر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے جس پر سکھ رہنما پرم جیت سنکھ پما نے لندن میٹروپولیٹن پولیس نے رابطہ کیا، جس پر لندن پولیس نے نیوز کو فیک قرار دیتے ہوئے تردید جاری کی۔

- Advertisement -

پرم جیت کا کہنا ہے کہ بھارت اوچھے اور گھٹیا ہتھکنڈوں سے ریفرنڈم کو نہیں سکتا، برطانیہ میں فیک نیوز چلانے والے چینلز کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں