اشتہار

ٹی 10 لیگ میں علیم ڈار کے سر پر گیند لگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 10 لیگ میں جاری میچ کے دوران امپائر علیم ڈار کے سر پر گیند لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق امپائر علیم ڈار کے ساتھ یہ حادثہ چنئی بریوز اور ناردرن واریئرز کے میچ کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں فیلڈر نے دوسرے کھلاڑی کے پاس گیند پھینکی جو راستے میں آنے والے علیم ڈار کے سر پر لگی۔

- Advertisement -

گیند لگتے ہی فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے کھلاڑی آئے اور امپائر کے سر پر مالش کی، حادثے میں علیم ڈار زخمی ہونے سے بچ گئے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے 20ویں میچ میں بنگلا ٹائیگرز نے چنئی بریوز کو 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا، ٹائیگرز نے 90 رنز کا ہدف یکطرفہ مقابلے کے بعد چھٹے اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

حضرت اللہ زازئی 46 اورجانسن چارلس 30 رنزبنا کرنمایاں رہے، رومن واکر نے ایک وکٹ حاصل کی، مزید کوئی بولر وکٹ نہ لےسکا۔

اس سے قبل بریوز پہلے کھیل کر4 وکٹوں پرصرف 89 رنز تک محدود رہی تھی، محمد شہزاز 32 اور مارک ڈیال 28 رنز بناسکے تھے۔

بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے فلیچر نے دو، ووڈ اور قیس احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں