تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چٹاگانگ ٹیسٹ میں شاہینوں کا پلٹ کر وار

چٹاگانگ ٹیسٹ میں شاہینوں کا پلٹ کر وار، پہلی اننگز میں خسارے میں جانے کےبعد دوسری اننگز میں بنگلادیش کے ٹاپ آرڈر کو پویلین لوٹا دیا۔

بنگلادیشی بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم کو 286 رنز پر ڈھیر کر دیا، عبداللہ شفیق ‏گذشتہ روز کے اسکور میں اضافہ کئے بغیر آج کھیل کے پہلے ہی اوور میں چلتے بنے، تجربہ کار اظہر علی کھاتہ ‏کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 10 رنز بناکر مہدی حسن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔

Image

تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی مزاحمت 8 رنز پر جواب دے گئی اور وہ تیج السلام کا شکار بنے، محمد ‏رضوان کو عبادت حسین نے ایل بی ڈبلیو کیا وہ بھی صرف 5 رنز بناسکے،حسن علی 12 رنز بناکر غیر ضروری شارٹ ‏کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی 113،عبدللہ شفیق52 اور فہیم اشرف نے38رنز اسکور کیے، واضح رہے کہ ‏چٹاکانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان بنگلا دیش 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

میزبان ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز 44 رنز کی برتری کے ساتھ کیا لیکن حریف بلےباز بھی حسن اور شاہین کے وار ‏سے نہ بچ سکے، بنگلادیش کے 4 کھلاڑی صرف 25 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی، تیسرےروز کے اختتام تک بنگلادیش نے چار ‏وکٹوں پر39 رنز بنائے اور 83 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

Comments

- Advertisement -