اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، غیر اسٹیمپ شدہ چینی ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل درآمد کے سلسلہ میں پہلا آپرشن کرتے ہوئے غیر اسٹیمپ شدہ چینی ‏کے خلاف حیدر آباد میں کارروائی کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کے مطابق آپریشن میں گودام سے 172 غیر سٹیمپ شدہ چینی کے تھیلے ضبط ‏کر لئے گئے ٹیم نے ٹاور مارکیٹ حیدر آباد میں 12چینی کے گوداموں کو چیک کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیمبر شوگر ملز کے 172 چینی کے تھیلے گلزار اینڈ کمپنی کی کاروباری حدود میں رکھے ‏ہوئے تھے جن پر ٹیکس سٹیمپس چسپاں نہیں تھے ٹیم نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 40 سی ، سیلز ٹیکس ‏جنرل آرڈر 5 اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کی خلاف ورزی پر 172 چینی کے تھیلے ضبط کر لئے۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی آر ای این کی ٹیموں نے لاہور اور راولپنڈی میں واقع شوگر ڈیلرز کی کاروباری حدود میں ‏بھی آپریشنز کیے لاہور اور راولپنڈی میں چینی کے تمام تھیلوں پر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے تحت ٹیکس سٹیمپس ‏چسپاں تھے۔ ‏

چئیرمین ایف بی آر نے ڈاکٹر عبدل رحمان کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم کی تعریف کی اور چھاپہ مارنے والے ‏اسکواڈ کے لئے خصوصی نقد انعام کا اعلان کیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں