تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حبا بخاری کی شادی جلد متوقع، دلہا کون ہوگا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے کے منگیتر نے مستقبل قریب میں شادی کرنے کا اشارہ دے دیا۔

اداکار آریز احمد کی جانب سے شو کے سیٹ پر میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے، شادی کے اعلان کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریز احمد اور حبا بخاری ایک شو کے سیٹ پر موجود ہیں جہاں آریز احمد بیٹھے ہوئے ہیں جب کہ حبا بخاری کچھ مصروف ہیں۔

میزبان احسن خان نے آریز احمد سے سوال کیا کہ افواہ ہے کہ آپ جلد شادی کرنے والے ہیں جس پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں وہ جلد شادی کرلیں گے۔

میزبان نے اداکار سے پھر سوال کیا کہ آپ اپنی منگیتر کو کیوں ساتھ نہیں لائے؟ تو آریز احمد نے جواب دیا کہ آپ نے حبابخاری کیساتھ بلایا تھا تو انہیں ساتھ لے آئے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری نے گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اس دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ سنگل نہیں ہیں بلکہ جلد شادی کرلیں گے، اسی دوران اداکارہ نے آریز احمد کو محبت قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -