اشتہار

کورونا کی نئی قسم؛ امریکی صدر کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ کوروناکی نئی قسم سے مقابلےکیلئے تیار ہیں اس پر بھی جلد قابو پالیں ‏گے۔

اپنے خطاب میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ نئی قسم اومیکرون کامقابلہ کرنےکیلئےویکسین کی نئی خوراکوں کی ‏ضرورت ہوگی وقت پڑنےپر ہم پیداوار اور تقسیم کو تیز کرنےکیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسداد کورونا ویکسین کی تیاری کوفروغ دیں گے ہم دنیا میں کورونا ویکسین کےسب ‏سے بڑے عطیہ دہندہ ہیں ہم نے110 ممالک کو 275 ملین ویکسین کی خوراکیں بھیجیں۔

- Advertisement -

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اومیکرون سےکیسےنمٹیں گے اس متعلق جمعرات کوحکمت عملی کا اعلان کریں ‏گے۔

واضح رہے کہ آسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا کے خلاف بنائی جانے والی ویکسین گروپ کے سربراہ ‏ڈائریکٹر پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دستیاب تمام ویکسینز ہی کورونا کی نئی قسم اومیکرون ‏کے خلاف بھی کارگر ثابت ہوں گی۔

بی سی سی سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے کہا کہ اس وقت کورونا کے خلاف موجود تمام ‏ویکسینز نئی قسم اومیکرون کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتی ہیں تاہم آئندہ چند ہفتوں کی تحقیق میں ‏اس متعلق مزید معلومات سامنے آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں