جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ساس نے حاملہ بہو کو قتل کرکے بالکونی سے نیچے پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

الجیریا میں ساس نے بہو کو مبینہ طور پر فرائی پین مار کر قتل کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق الجرائری خاتون نے مبینہ طور پر اپنی بہو کو کڑاہی مار کر قتل کردیا اور پھر اسے گھر کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔

26 سالہ خاتون کو بالکونی سے پھینکے جانے کے بعد مقامی افراد نے ایمبولینس بلا کر خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

خاتون اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مقتولہ کی ساس نے اسے فرائی پین کیوں مارا تھا تاہم الجزائر کی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے جرم کے پیچھے محرکات جاننے کے لیے مقتولہ کے شوہر اور اس کی والدہ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں