اشتہار

رانا شمیم کے بیٹے کا بیان حلفی واٹس ایپ پر لیک کرنے والے کو سامنے لانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے نے بیانِ حلفی کی کاپی اور مواد واٹس ایپ پر لیک کرنے والے کو سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا نے کہا کہ رانا شمیم کا بیان حلفی میں نے بھی دیکھا، نوٹرائزر ہوتے وقت کسی نے تصویر لے کر اسے لیک کیا۔

انہوں نے بیانِ حلفی لیک کرنے والے کو سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اُس شخص کے بارے میں بتایا جائے جس نے یہ سب کیا، نوازشریف کے پاس بیانِ حلفی کی موجودگی سے متعلق والد صاحب ہی کوئی جواب دے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا رانا شمیم کو اصلی حلف نامہ اور شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم

احمد حسن نے کہا کہ  بیان حلفی کی نوٹری کس نےکرائی اس کابھی مجھےعلم نہیں ہے، اس بارے میں والد صاحب سے ہی سوال کیا جاسکتا ہے، آج کی سماعت کے دوران عدالت میں نہیں تھا تو کچھ نہیں بول سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے آج عدالت میں واٹس ایپ پر چلنے والے بیانِ حلفی کا تذکرہ کیا اور جج کو بتایا کہ انہوں نے اس بیان کو نہیں دیکھا، اب بیانِ حلفی کے بعد آفٹر شاکس سامنے آرہے ہیں، جس کے اثرات وفاقی وزرا کے بیانات سے نظر آرہے ہیں۔

احمد حسن نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد رانا شمیم ڈپریشن میں تھے کیونکہ اُن کا 48 سالہ ہم سفر جدا ہوگیا تھا، اس کڑے وقت میں ہمیں کسی نے بھی نہیں پوچھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جج رانا شمیم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

انہوں نے کہا کہ راناشمیم نے اپنےبیان حلفی میں جولکھاہے وہ اس پرکھڑےہیں، عدالت سےدرخواست ہےکیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے کیونکہ کسی سے صبر نہیں ہورہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں