تازہ ترین

کابل میں سعودی سفارتخانے کا قونصل سیکشن آج سے کھول دیا گیا

ریاض/کابل : سعودی عرب نے افغان دارالحکومت میں قونصل سیکشن آج سے کھول دیا تاکہ افغان شہریوں کو قونصل خانے کی خدمات حاصل ہوں سکیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قونصل خانے کی خدمات فراہم کرنے سفارت خانے کا قونصل سیکشن کھول دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصل سیکشن بحال کرنے کا مقصد افغان شہریوں کو خدمات فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے اقتدار پر طالبان حکومت کے قبضے کے بعد دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب نے بھی سفارت خانے کے تمام ارکان کو واپس بلالیا تھا۔

Comments

- Advertisement -