تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

سعودی عرب: غیرملکی ملازمین پر حملہ!

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی ورکرز پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی ایک ریکروٹنگ ایجنسی میں تارکین وطن ورکرز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ حفر الباطن کمشنری میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، حملہ آوروں میں سعودی اور ایک غیرملکی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف فوجداری کارروائی ہوگی، خصوصی عدالت کے سامنے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں فوجدار کے قوانین ہر فرد کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، حملہ کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر ہیں، اس طرح کا واقعہ اگر کسی اور کے ساتھ بھی ہو تو فوراً مطلع کریں۔

دریں اثنا وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا تھا کہ جس ریکروٹنگ ایجنسی میں شہریوں پر حملہ ہوا اس کا لائسنس ضبط کرلیا گیا ہے۔

وزارت نے خبردار کیا کہ قانون محنت کے قواعد و ضوابط کی اداروں سے پابندی کرانا اس کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -