تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ روکی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا ،پیٹرول اسمگلنگ روکنےکیلئےاقدامات ‏کئےجائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس ہوا جس میں ‏بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے ڈالر منی لانڈرنگ اور غیرقانونی ہولڈنگ کی تحقیقات وسیع کی ‏ہیں ایف آئی اے کی بارڈر کراسنگزپرافرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ مال کی چیکنگ اور نقل و حرکت کی ٹریکنگ ممکن ہو سکےگی غیرقانونی پیٹرول ‏اسمگلنگ روکنے ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپریشن میں کامیابی ملی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان ‏پہنچتا ہے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ بنتی ہے اسمگلنگ سےمصنوعی قلت پیدا ہوتی ‏ہے جس سے قیمتیں بڑھتی ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا ،پیٹرول اسمگلنگ روکنےکیلئےاقدامات کئےجائیں ان اقدامات ‏کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -