تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

وفاقی حکومت کا ای وی ایم کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کی زیر صدرات ای وی ایم سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بابر اعوان، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق شریک ہوئے۔

اجلاس میں آئندہ انتخابات میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے استعمال سے متعلق امور زیر غور آئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے وفاقی حکومت کی جانب سے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر الیکشن کمیشن سےمکمل تعاون کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی،  مالی، اسٹوریج، ٹیسٹنگ لیب سمیت دیگر ضروریات پر بھی تعاون کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں: حکومتی دباؤ مسترد، ای وی ایم کی خریداری پر الیکشن کمیشن کا واضح پیغام

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں‌ تشکیل دے دیں

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہےآئندہ تمام الیکشن ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر ہوں، یہ ایک ایسا خواب ہے جسے ہم حقیقت بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ای وی ایم کے استعمال اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا قانون منظور کیا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مؤثر استعمال کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کو ای وی ایم کے استعمال پر تحفظات ہیں، جس کی بنیاد پر انہوں نے حکومت پر سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -