اشتہار

سعودی عرب سے پریشان کن خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: ہیکرز نے سعودی عرب کے سرکاری اور نجی اداروں کو نشانے پر لے لیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سرکاری اور نجی اداروں کے سسٹم کو ہیک کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، یومیہ بنیاد پر تین لاکھ سائبر حملے ریکارڈ کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیکرز ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے روزانہ سائبر حملے کررہے ہیں۔

- Advertisement -

سعودی وژن 2030 کے اجرا کے بعد سے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور ماہرین سائبر حملے جیسی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

مملکت میں سائبر سیکیورٹی کا شعبہ متحرک ہے۔ خیال رہے کہ عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی میں امریکا کے بعد نمبر سعودی عرب کا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سائبر حملوں کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں