اشتہار

واٹس ایپ کے نئے فیچر کا طریقہ استعمال

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے اسٹیکر سے متعلق فیچر کے  استعمال کا طریقہ سامنے آگیا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے کمپنی آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے۔

واٹس ایپ کا نئی سہولیات متعارف کرانے کا ایک مقصد تو صارفین ہیں جبکہ دوسرا واضح مقصد پیغام رسانی یا ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رہنا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: واٹس ایپ پر اپنی مرضی کی تصویر کو اسٹیکر بنانے کی سہولت

واٹس ایپ کی جانب سے چند روز قبل ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین کے لیے ایک فیچر ’اسٹیکر میکر‘  متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت کوئی بھی شخص اپنی کسی بھی منتخب کردہ تصویر کو اسٹیکر میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

کسی بھی تصویر کو اسٹیکر بنانے کے لیے آپ کو بنیاد طور پر دو چیزوں کی ضرورت ہے، جن میں سب سے اہم واٹس ایپ کا اپ گریڈ ورژن اور دوسرا تصویر ہے۔

طریقہ کار

واٹس ایپ کی چیٹ ونڈو کھولنے کے بعد اٹیچ مینٹ پر کلک کریں جہاں اسٹیکر کا آپشن نظر آئے گا۔

اسٹیکر کو کلک کرتے ہوئے سامنے فائل ایکسپلورر کھلے گا، جس کے بعد تصویر کو منتخب کرنا ہوگا۔

اس کے بعد تصویر اسٹیکر میں تبدیل ہوکر سامنے آجائے گی، جس کو مرضی کے مطابق ایڈجسٹ اور اس میں ٹیکسٹ یا ایموجی کو ایڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس مرحلے کے بعد تصویر اسٹیکر کی صورت میں سامنے آجائے گی، جسے اپنے کسی بھی دوست کو بھیجا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں