اشتہار

شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے مقدمہ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے برطانوی اخبار میل آن سنڈے کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن کی کورٹ آف اپیل نے قرار دیا کہ اخبار نے میگھن کی جانب سے والد کو لکھا گیا خط بلا اجازت شائع کرکے نجی معاملات میں مداخلت کی اور برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔

ہائی کورٹ کے جج نے بھی پرایویسی اور کاپی رائٹ کے کیس میں میگھن کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

- Advertisement -

عدالت نے فروری 2021 کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ’خط کا مواد ذاتی نوعیت کا تھا اور اسے منظرعام پر لانا حقیقی عوامی مفاد میں نہیں تھا۔‘

کورٹ آف اپیل نے ریمارکس دئیے کہ معاملات اتنے واضح ہیں کہ مکمل سماعت کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

دوسری میگھن مرکل نے کہا کہ تین سال تک انہوں نے دھوکا دہی، دھمکیوں اور خود کو سوچ سمجھ کر نشانہ بنائے جانے کی مہم کا سامنا کیا۔

میگھن مرکل کا کہنا تھا کہ یہ فتح صرف ان کے لیے نہیں بلکہ ہر شخص کی فتح ہے جس نے کبھی حق کے لیے کھڑے ہونے میں خوف محسوس کیا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں