لاہور: پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر ق لیگ سے معاملات طے پاگئے ، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ 11میٹرو پولیٹن کارپوریشنزاور 35 ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر ق لیگ سے معاملات طے پاگئے، اوپر کی سطح پر صرف 46 لوکل گورنمنٹ ہوں گی، ان میں 11میٹرو پولیٹن کارپوریشنز ،35اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی، 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشنز میں 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز گجرات ، سیالکوٹ شامل ہیں جبکہ نچلی سطح پر پہلے سے طے ولیج ،نیبر ہڈ کونسل ہوں گی۔
پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر مسلم لیگ ق سے معاملات طے پا گئے۔ اوپر کی سطح پر صرف 46 لوکل گورنمنٹ ہوں گی۔ ان میں 11 میٹرو پولٹین کارپوریشنز (9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹر، گجرات اور سیالکوٹ) اور 35 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی ۔ نیچے پہلے سے طے شدہ ویلیج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل ہوں گی-
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) December 3, 2021
گذشتہ روز پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق پی ٹی آئی اور ق لیگ سمیت دیگر اتحادیوں کے درمیان ہونے والے ڈیڈ لاک میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا تھا اور دونوں جماعتوں نے مشاورت کے بعد بلدیاتی سیٹ اپ پر اتفاق کیا اور بات چیت کے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔