اشتہار

خاتون کو معجزانہ طور پر نئی زندگی مل گئی (کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارت کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے خطرناک حادثے میں خوش قسمتی سے خاتون کی جان بچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست ‘ویسٹ بنگال’ میں پیش آیا جہاں خاتون مسافر کو معجزانہ طور پر نئی زندگی ملی ہے۔

رپورٹ میں بتایا کہ دو خواتین مسافر نے اسٹیشن پر ٹرین سے اترنے میں دیر کردی اتنے میں ٹرین چل پڑی ایسے میں دونوں مسافروں نے ریل سے چھلانگ لگا دی۔

- Advertisement -

دونوں خواتین میں سے ایک ٹرین کی پٹری کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے پروٹیکشن فورس نے فوراً جائے وقوع سے خواتین کو ریسکیو کیا بصورت دیگر ان کی جان بھی جاسکتی تھی۔

اس حادثے میں دونوں مسافروں کو چوٹیں آئیں، متاثرین کو مقامی اسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں