اشتہار

‘بس جلدی کراچی بھجوادیں’، سراج درانی کی عدالت سے استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: احتساب عدالت نے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی کا راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے نیب ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی کو لیکر احتساب عدالت پہنچی، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ آغا سراج درانی کو تفتیش کے لئے کراچی منتقل کرنا ہے لہذا راہداری ریمانڈ دیا جائے، اس موقع پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ میرے خیال میں آپ پہلے بھی گرفتار ہوئے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو سال قبل انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کراچی کب لے کر جانا ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ فلائٹ کا شیڈول دیکھ رہےہیں پہلی ممکنہ فلائٹ سے کراچی لے جانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آغا سراج درانی کے اثاثوں اور بے نامی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟، جس پر گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ ‘بس جلدی بھجوادیں’۔

بعد ازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کو گز شتہ روز سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں