اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، آئین، قانون اور جمہوریت کی جانب بڑھنے والے ہر ہاتھ کو روکیں گے، افواج پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ جمہوریت کا ساتھ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مجبوراً حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، بلکہ ہم جمہوریت کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں پارلیمانی جماعتوں کے لیے ایک امتحان کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں کسی بھی ادارے کی تضحیک نہیں کریں گے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے بڑی آزادی ہمارا اتحاد ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے آواز اٹھانا جائز ہے، لیکن 12 مئی 2007ء کے واقعہ کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی 36 جماعتوں نے آئین و قانون پر اتفاق کیا اور کسی کو بھی اس کے خلاف اقدام کرنے نہیں دے سکتے ہیں۔