اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب کو سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا سری لنکن ہم منصب سے رابطہ ہوا ،جس میں شاہ محمودقریشی نے سری لنکن ہم منصب سے سیالکوٹ واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی قیادت اس بات کو یقینی بنائے گی، واقعے میں ملوث تمام ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں۔
Spoke to my brother FM Gamini Lakshman Peiris of #SriLanka
and expressed my deep grief and condolences. The Pakistan leadership will ensure all perpetrators will be brought to justice swiftly.— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 4, 2021
یاد رہے سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ غیرملکی کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا ، جس پر فیکٹری منیجرنےکہا سب مشینیں صاف ہونی چاہئیں جبکہ مشین پر لگے اسٹیکر ہٹانے کا کہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گرفتارفیکٹری ورکرزکا دعوی ٰہے اسٹیکر پرمذہبی تحریر تھی، بادی النظرمیں اسٹیکر کو بہانہ بنا کر ورکرر نے منیجر پر حملہ کیا، ورکرز پہلے ہی منیجر کے ڈسپلن اورکام لینے پر غصے میں تھے، واقعے سے قبل کچھ ورکرز کو کام چوری اور ڈسپلن توڑنے پر فارغ بھی کیا گیا۔