تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

’ایشون نے بولڈ ہونے پر بھی ’ریویو‘ لے لیا‘ ویڈیو وائرل

بھارتی اسپنر روی چندر ایشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انوکھا ریویو لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ممبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز روی چندر ایشون نے اعجاز پٹیل کی گیند پر کلین بولڈ ہونے کے باوجود ریویو لے لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشون کلین بولڈ ہوئے اور سمجھ نہ سکے کہ وہ بولڈ ہوگئے ہیں اور امپائر کی طرف ریویو کا اشارہ کردیا۔

بعدازاں انہوں نے کیوی کھلاڑیوں کو جشن مناتے دیکھا تو احساس ہوا کہ وہ آؤٹ ہوچکے ہیں، وہ بار بار پلٹ کر وکٹ کی جانب دیکھتے رہے۔

ایشون کے آؤٹ ہونے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور شائقین کرکٹ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے عالمی ریکارڈ برابر کردیا

یوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔

اعجاز پٹیل ایک اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔

پٹیل ممبئی ٹیسٹ میں بھارت کے دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے، اس سے قبل انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے نے اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ممبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 69 رنز بنالیے، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ کیوی ٹیم پہلی اننگز میں 62 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 332 رنز کی برتری حاصل کرلی، میانک اگروال 38 اور چتیشور بجارا 29 رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

Comments

- Advertisement -