تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خاتون کا زبردستی قرنطینہ کرنے پر ہولناک اقدام

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے قرنطینہ کرنے پر ہوٹل کو ہی  جلا کر راکھ کر ڈالا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں قرنطینہ کے لیے مختص ہوٹل میں خاتون کو اُن کے دو بچو ں سمیت ٹھہرایا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق کوئنزلینڈ کے شمال مشرقی علاقے کیرنز میں واقع پیسفک ہوٹل کی بالائی منزل پر آتشزدگی کی اطلاع صبح کے وقت پولیس کو ہیلپ لائن پر موصول ہوئی۔

آتشزدگی کی صورت میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر فرنیچر سمیت دیگر اشیا جل کر راکھ ہوگئیں۔ خاتون کی اس حرکت کی وجہ سے ہوٹل میں قرنطینہ کیے گئے 160 شہریوں کو باہر نکلنا پڑا ۔

پولیس نے خاتون کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا جبکہ بچوں کو حکومت کی جانب سے مختص کردہ قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ماں اور دونوں بچے بیرونِ ملک سے سفر کر کے پہنچے تھے جنہیں ایس او پیز کے تحت چودہ دن کے لیے قرنطینہ کیا گیا تھا، خاتون نے قرنطینہ کی مخالفت کی  اور متعدد بار گھر جانے کی کوشش کی جبکہ روکنے پر غم و غصے کا اظہار بھی کیا تھا۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق خاتون نے تین دن بچوں کے ساتھ رہنے کے بعد صبح سب سے پہلے اپنے بستر کو آگ لگائی ، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور پر پھیل گئی۔

Comments

- Advertisement -