اسلام آباد: ماری گیس فیلڈ سے پاک عرب فرٹیلائزرز کو 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی شروع ہوگئی، گیس فراہمی سے کھاد کی پیداوار میں 1 لاکھ ٹن سالانہ کا اضافہ ہوگا، گیس فراہمی سے کھاد کی درآمد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ماری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ماری گیس فیلڈ سے پاک عرب فرٹیلائزرز کو 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی شروع ہوگئی، گیس ہلال ون اور اقبال ون گیس فیلڈز سے فراہم کی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ گیس فراہمی کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے، گیس فراہمی سے کھاد کی پیداوار میں 1 لاکھ ٹن سالانہ کا اضافہ ہوگا، گیس فراہمی سے کھاد کی درآمد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان کے مطابق اقدام سے مقامی ذرائع سے ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔