اشتہار

جیکولین پر بھتہ خور سے تعلقات کا الزام، اداکارہ کو کتنی مالیت کے تحائف وصول ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : جیکولین فرنینڈس کی مبینہ بھتہ خور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ مبینہ بھتہ خور سکیش چندر شیکھر سے کروڑوں روپے کے تحائف وصول کررہی ہیں۔

مبینہ بھتہ خور سے جیکولین کو وصول ہونے والے تحائف میں 52 لاکھ روپے مالیت کا گھر اور 9 لاکھ روپے مالیت کی بلی بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

بھتہ خور سے تعلقات کی خبریں رواں برس اپریل میں سامنے آئی تھیں تاہم بالی ووڈ اداکارہ نے خبروں کی تردید کی تھی۔

سکیش چندرشیکھر سے تعلقات پر انکار کے باوجود جیکولین کو ایک ماہ قبل ستمبر میں بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے طلب کیا گیا تھا جب کہ اگست میں بھی اداکارہ کو طلب کرکے پانچ گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو ارب روپے کی بھتہ خوری کے الزام میں بنائی گئی چارج شیٹ میں جیکولین کے علاوہ نورا فاتحی بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں