اشتہار

بی جے پی ووٹ مانگنے آئے تو لاٹھی چارج کردینا، راہول گاندھی کی ووٹرز کو تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنؤ‌ :‌ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے لکھنؤ کے رہائشیوں کو آئندہ انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی پر لاٹھی چارج کرنے کی ہدایت کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اساتذہ کی بھرتیوں کےلیے مظاہرہ کرنے والے امیدواروں پر بھارتی پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

مظاہرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ ‘روزگار مانگنے والوں پر اترپردیش حکومت نے لاٹھیاں برسائیں اب جب بی جے پی ووٹ مانگنے آئے تو یاد رکھنا’۔

- Advertisement -

راہول گاندھی نے کہا کہ ‘نوجوانوں تم نے موم بتیاں لے کر روزگار کی خاطر احتجاج کیا ہے اب اس موم بتی کی لو بجنے نہیں دینا، اس لڑائی میں راہول گاندھی بھی آپ کیساتھ ہے’۔

خیال رہے کہ اتر پردیش میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں میں دھاندلی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے جس کے خلاف امیدواروں نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی جانب موم بتی مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں