تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

انسانی تاریخ میں بنائی جانے والی ’ایٹم‘ کی واضح ترین تصویر

لاس اینجلس: امریکا کے ماہرین فلکیات ایٹم کی واضح ترین تصاویر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اسے دنیا کی  پہلی شفاف ترین تصویر قرار دیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کونیل یونیورسٹی کے ماہرین نے انسانی تاریخ میں لی جانے والی ایٹمز کی واضح اور شفاف ترین (ہائی ریزولیشن) تصویر جاری کی۔

ماہرین کے مطابق اس تصویر کو الگورتھم طریقہ کار کے تحت الیکٹرون مائیکرواسکوپ کی مدد سے حاصل کیا گیا۔

تحقیقی ماہرین نے اس کامیابی کے لیے بہت زیادہ جتن کیے اور کئی بار کوشش کے بعد اس کامیابی کو حاصل کیا ہے۔

کورنیل یونیورسٹی کے شعبہ تحقیقات کا کنہا ہے کہ کوئی بھی موٹی چیز الیکٹرانوں کو ایسے طریقے سے بکھرنے کا سبب بنتی ہے جو الگ نہیں ہوسکتے تھے۔

Photo credit: Cornell University

اس سے قبل 2018 میں ایٹم کی واضح ترین تصاویر حاصل کی گئی تھی، جسے ماہرین نے ماضی کے مقابلے میں 1 ملین بار زیادہ شفاف اور واضح قرار دیا تھا۔

یہ فوٹو انجینئرنگ کے پروفیسر ڈیوڈ ملر کی سربراہی میں پروڈیوس کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور سب سے بڑھ کر طویل انتظار کیا، جس کے بعد ہی اہم پیشرفت حاصل ہوسکی ہے۔

Comments

- Advertisement -