اشتہار

سعودی حکام کی نئی حکمت عملی!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس(وی اے ٹی) کی وصولی یقینی و شفاف بنانے کے لیے کیو آرکوڈ سسٹم کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں زکوۃ و ٹیکس اتھارٹی نے خرید وفروخت کے لیے کیوآرکوڈ سسٹم پر مبنی لازمی ڈیجیٹل رسید کے پہلے مرحلے کا آغاز چار دسمبر سے کیا ہے۔

اتھارٹی نے ادارہ ٹیکسیشن میں رجسٹرڈ تمام تجارتی اداروں کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ٹیکس وصولی سے متعلق مطلع کردیا گیا تھا، اس اقدام سے ٹیکس کی وصولی شفاف ہوگی۔

- Advertisement -

کیو آر کوڈ سسٹم کے تحت تجارتی کارروائی کی روایتی رسید جاری نہیں کی جاسکے گی۔

اس نئے سسٹم کے تحت بارکوڈ اسکیننگ کے ذریعے خریداری کی رسیدیں جاری ہوگی جن میں مخصوص کیو آر کوڈ کی سہولت موجود ہوگی۔

پہلے سے موجود مینول یا کمپیوٹرپروگرام کے ذریعے تیار کی جانے والی تمام رسیدیں پہلے مرحلے سے منسوخ ہو جائیں گی اور ان کی جگہ کیو آر کوڈ کی رسیدیں جاری ہوں گی۔

سعودی زکوۃ و ٹیکس اتھارٹی نے اس ضمن میں پیشگی تفصیلات بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں