اشتہار

عالمی وبا: سعودی عرب سے پریشان کن خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر کووڈ19 کے تیس سے کم کیسز رپورٹ ہورہے تھے لیکن گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی عرب میں کورونا کے 35 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

محکمہ نے بتایا کہ مذکورہ دورانیے میں وبا سے دو افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں، نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 912 ہوگئی۔

مملکت میں کورونا سے اب تک 8 ہزار 844 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 مریضوں نے وبا کو شکست دی جس کے بعد مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 56 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 39 مریضوں کی حالت تشویش ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں