اشتہار

ایک اور ایئرلائن اسکردو کیلیے پروازیں شروع کررہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم عمران خان کے سیاسحت کو فروغ دینے کے ویژن کے بہترین نتائج آنا شروع ہو گئے۔

سول ایوی ایشن کی سیاحتی مقامات کے لیے کاوشیں رنگ لانے لگیں، غیر ملکی ایئرلائن فلائی دبئی نے اسکردو ‏آپریشنز شروع کرنے کےلئےدرخواست دے دی۔

فلائی دبئی سول ایوی ایشن سے منظوری کے بعد اسکردو آپریشنز شروع کر سکےگی۔

- Advertisement -

اس سے قبل سیاحت کے فروغ کے تحت پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ‏ایک اور شہر سے اسکردو کے لیے ‏براہ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا۔

پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد فیصل آباد سے اسکردو ‏کیلئے پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت سول ایوی ایشن نے 4 ‏نئی ائیرلائنز کولائسنس جاری کردیئے ۔

کشمیرائیر،الویر ائیرویز ،اے ایس ایس ایل ائیر، نارتھ ائیر کو لائسنس جاری کئے گئے ، چاروں نجی کمپنیوں نے ‏جلد اندرون ملک سیاحتی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سے پروازیں آپریٹ کرنے پر غور کیا جائے گا جبکہ گوادر، تربت، ‏موہنجوداڑو، گلگت، اسکردو، ہنزہ اور گندھارا کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

ائیرلائنز کی جانب سے سیاحتی مقامات کے لیے ہیلی کاپٹر ، فکسڈ ونگ اور روٹری ونگ طیارے استعمال کیے ‏جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں