ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

بھائی کی شادی چھوڑ کر بہن غریبوں میں کھانا بانٹنے پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھائی کی شادی کی تقریب میں بہنیں خوب ہلا گلہ کرتی ہیں لیکن ایک خاتون بھائی کی شادی کی تقریب چھوڑ کر کھانا بانٹنے غریبوں میں پہنچ گئی۔

بھارتی ریاست بنگال میں بھائی کی شادی کے موقع پر خاتون کے احسن اقدام نے سب کے دل جیت لیے، بھائی کی شادی کی تقریبات چھوڑ کر بہن غریبوں میں کھانا بانٹنے پہنچ گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیورات سے سنجی سنوری خاتون شادی کی تقریب میں بچ جانے والا کھانا ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کلکتہ ریلوے اسٹیشن میں غریبوں میں‌ تقسیم کررہی ہے۔

- Advertisement -

شادی میں بچا کھانا غریبوں میں تقسیم کرنے کی تصاویر ایک بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی ہیں اور فوٹو گرافر کی جانب سے خاتون کا نام پاپیا کار بتایا گیا ہے۔

بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے خاتون کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا کہ پاپیا کار نے یہ فلاحی کام اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر انجام دیا جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’یہی سوچ ہر کسی کو اپنانے کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ہم شادیوں میں کھانا ضائع کرتے ہیں اور گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اس معاشرے میں کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو بھوکے پیٹ سوجاتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کے ہمدردانہ اعمال ہمیں انسانیت پر یقین دلاتے ہیں یہ واقعی ایک نیک عمل ہے، ہم میں سے بہت سے لوگ دانستہ یا نادانستہ طور پر روزانہ کتنا کھانا ضائع کردیتے ہیں، یہ افسوس کی بات ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں