تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب: خروج وعودہ ویزے کے حوالے سے نئی سہولت

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری ویزے) کے حوالے سے نئی سہولت پر روشنی ڈالی ہے۔

جوازات نے اپنے وضاحتی بیان میں بتایا کہ سعودی عرب میں اقامہ قوانین کے تحت گزشتہ برس سے تارکین کے اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں اختیاری توسیع کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے تحت غیرملکی ملازمین کے اسپانسرز اپنے ابشر یا مقیم پورٹل سے اقاموں اور خروج و عودہ کی مطلوبہ مدت کے لیے توسیع کراسکتے ہیں۔

مملکت میں آجر یا کفیر مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد توسیع کرانے کا اختیار رکھتے ہیں۔

امیگریشن قوانین کے مطابق خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کےلیے 100 ریال فی ماہ کے حساب سے فیس مقرر ہے یہ فیس اختیاری توسیع کرانے والوں کو ادا کرنا ہوتی ہے۔

جبکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی خصوصی رعایت کے تحت خروج و عودہ یا اقامہ کی مدت میں مفت توسیع کی جاتی ہے، یہ آفر صرف سفری پابندی کے شکار افراد کے لیے ہے۔

Comments

- Advertisement -