جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

حکومتی معاشی پالیسیاں صحیح سمت میں جا رہی ہیں ، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیاں صحیح سمت میں جا رہی ہیں ، معاشی ترقی گزشتہ مالی سال سے بھی زیادہ ہونےکی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت میکرو اکنامک مشاورتی گروپ کااجلاس ہوا، اجلاس کو موجودہ ملکی معاشی و اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، حکومت نے معاشی بحرانوں ،کورونا معاشی مشکلات کابہترین مقابلہ کیا۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب معیشت پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے، بڑے پیمانے کی صنعتی پیداوار،ویلیو ایڈیشن، ریونیو ،برآمدات میں اضافہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا حکومتی معاشی پالیسیاں صحیح سمت میں جا رہی ہیں، معاشی ترقی گزشتہ مالی سال سے بھی زیادہ ہونےکی امید ہے۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کی غیر معمولی کارکردگی پر عالمی سطح پر تعریف کی گئی ہے کہ جب معیشتیں کورونا کے منفی اثرات سے متاثر ہو رہی تھیں، پاکستان نے نہ صرف اس وبائی مرض پر قابو پانے کے کئے اچھے اقدامات کئے بلکہ اپنی شرح نمو 3.9 فیصد کو برقرار رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں