اشتہار

سعودی عرب: نئی پریشانی سر اٹھانے لگی!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں مسلسل دو روز کے دوران کووڈ19 کے زائد کیسز سامنے آئے، قبل ازیں کورونا کے روزانہ صرف 30 یا اس سے کم کیسز رپورٹ ہوتے تھے۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مذکورہ دورانیے میں 1 مریض کی موت بھی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

Saudi Arabia’s new COVID-19 cases continue its slight rise

نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 955 ہوگئی۔

مملکت میں وبا سے نئی اموات کے بعد جاں بحق ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 8 ہزار 845 ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے۔

کووڈ19 کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 82 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 37 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں