جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جیکولین اور نورا فتیحی کا ملزم سے قیمتی تحائف لینے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈس کی جانب سے ملزم سے قیمتی تحائف لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے فراڈ اور بھتہ خوری کے کیس میں ملوث ملزم سکیش چندر شیکھر سے قیمتی تحفہ لیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے حال ہی میں سکیش چندر شیکھر کے خلاف جاری کی گئی چارج شیٹ میں نورا فتیحی کا نام بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے نورا فتیحی کو بھی ایک مہنگی گاڑی تحفے میں دی تھی۔

مزید پڑھیں: جیکولین پر بھتہ خور سے تعلقات کا الزام، اداکارہ کو کتنی مالیت کے تحائف وصول ہوئے؟

نورا فتیحی کو ملزم سکیش چندر کی اہلیہ نے ایک تقریب میں مدعو کیا تھا جس میں شرکت کے عوض نورا نے شیکھر سے مہنگی گاڑی وصول کی۔

واضح رہے کہ نورا فتیحٰ سے فراڈ کیس میں پہلے ہی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے اور وہ اس حوالے سے تردید کرچکی ہیں۔

گزشتہ روز منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جاتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارت میں انسداد معاشی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے پر امیگریشن حکام نے اداکارہ کو حراست میں لیا تاہم کچھ دیر روک کر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں