اشتہار

اعجاز پٹیل کو ٹویٹر پر ’بلیو ٹک‘ دلوانے میں کس نے کردار ادا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی ٹیسٹ میں پوری بھارتی ٹیم کو آؤٹ کرنے والے کیوی اسپنر اعجاز پٹیل کو ٹویٹر کی جاب سے ’بلیو ٹک‘ کا تحفہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی ٹیسٹ میں بھارتی نژاد کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم کو اکیلے پویلین بھیج کر ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے 119 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اعجاز پٹیل کی شاندار بولنگ پر دنیا بھر کے کرکٹرز نے ان کی تعریف کی وہیں بھارتی اسپنر روی چندر ایشون بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور انہیں ٹی شرٹ کا تحفہ بھی دیا۔

- Advertisement -

روی چندر ایشون نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹر کے ویری فائیڈ اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے اعجاز پٹیل کے ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ کے لیے درخواست کی۔

ایشون نے لکھا کہ ’ایک اننگ میں دس وکٹیں لینے پر اعجاز پٹیل لازمی طور پر ویری فائیڈ اکاؤنٹ کے حقدار ہیں۔‘

بعدازاں ٹویٹر نے اعجاز پٹیل کا اکاؤنٹ ویری فائیڈ کردیا، ایشون نے کیوی اسپنر کو بلیو ٹک دینے پر ٹویٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایشون کی درخواست سے قبل اعجاز پٹیل کے پاس بلیو ٹک کے ساتھ ٹویٹر ویری فائیڈ اکاؤنٹ نہیں تھا۔

یاد رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ ممبئی ٹیسٹ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 372 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں