ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شہزادی شارلیٹ کے لیے شکیرا کا خصوصی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا نے برطانوی شہزادہ ولیم کی بیٹی شہزادی شارلیٹ کے لیے خصوصی پیغام شیئر کردیا۔

گلوکارہ شکیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزادی شارلیٹ کو ان کی موسیقی پسند آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ننھی شہزادی کے لیے پیغام بھی شیئر کیا۔

شکیرا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ بہت خوش ہیں کہ شہزادی شارلیٹ کو ان کی موسیقی پسند ہے۔‘

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم نے ایک شو میں اپنے بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’زیادہ تر صبح ان کی بیٹی شارلیٹ اور بیٹے جارج کے درمیان زبردست لڑائی ہوتی ہے کہ صبح کون سا گانا سنا جائے۔‘

انہوں نے بتایا کہ تھا کہ ’ان کے بچوں کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک گلوکارہ شکیرا کا مشہور گانا ’واکا واکا‘ ہے اور خصوصاً شارلیٹ کو تو بہت پسند ہے اور وہ اس گانے پر اکثر ڈانس بھی کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2010 کے تھیم سانگ ’وکا وکا‘ کی دھوم اب بھی جاری ہے، یہ گانا اب تک ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر3 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔

گلوکارہ شکیرا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اس مشہور گانے کے 3 بلین ویوز ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے گانے کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ انہوں نے ابھی دیکھا کہ ان کے گانے کے یوٹیوب پر 3 بلین ویوز ہوچکے ہیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں