جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

وہ 7 وجوہات جس کی وجہ سے واٹس ایپ اکاؤنٹ‌ بلاک ہوسکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: واٹس ایپ کی جانب سے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹ بند کیے گئے ، جن میں بھارتی صارفین قابلِ ذکر ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے رواں برس اگست میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے بیس لاکھ سے زائد بھارتی صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے اب نئے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق نومبر کے آخر تک بلاک کیے گئے اکاؤنٹس کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

- Advertisement -

واٹس ایپ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نگرانی کے دوران مذکورہ اکاؤنٹس طے کردہ ضابطہ اخلاق کے مرتکب پائے گئے تھے، جس کی بنیاد پر نمبروں کو بلاک کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارف کا نمبر یا اکاؤنٹ کن وجوہات کی بنیاد پر عارضی یا مستقبل بنیادوں پر بند کیا جاتا ہے؟

فیک اکاؤنٹ

کسی بھی شخص کے نام اور نمبر پر بنائے جانے والے  اکاؤنٹ کی شکایت ملنے پر انتظامیہ اُسے فوراً بند کردیتی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس حوالے سے واضح گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی اور کے نام کا اکاؤنٹ اور تصویر استعمال کرنا اخلاقی پستی ہے، جس کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

نامعلوم نمبروں پر بہت زیادہ پیغامات بھیجنا

واٹس ایپ کی جانب سے مارکیٹنگ یا اسپیم پیغامات بھیجے جانے والے نمبر کو بھی بلاک کردیا جاتا ہے۔

تھرڈ پارٹی ایپس کا استعمال

واٹس ایپ کے نام سے پلے اسٹور اور آئی او ایس اسٹور پر موجود ڈاٹس ایپ ڈیلٹا، جی بی واٹس ایپ اور واٹس ایپ پلس سمیت دیگر ایپس پر اکاؤنٹ بنانے پر اکاؤنٹ بند کردیا جاتا ہے۔

رپورٹ یا متعدد بار بلاک ہونے پر

کسی نمبر کو صارفین کی جانب سے بلاک کرنے پر بھی اکاؤنٹ کو بلاک کردیا جاتا ہے۔

وائرس یا بہت زیادہ لنکس بھیجنے پر

کسی بھی نمبر سے واٹس ایپ کے ذریعے مالویئر (وائرس) یا دیگر لنکس بطور پیغام بھیجنے والے اکاؤنٹ کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے بلاک کردیا جاتا ہے۔

غیر اخلاقی، دھمکی آمیز  اور ہتک آمیز پیغامات

واٹس ایپ کے کسی بھی نمبر سے غیر اخلاقی پیغامات، ویڈیوز، تصاویر، دھمکیاں دینے یا ہتک آمیز پیغامات بھیجنے پر بھی اکاؤنٹ کو بلاک کردیا جاتا ہے۔

جعلی پیغامات اور متشدد ویڈیوز

واٹس ایپ کی جانب سے جعلی پیغامات ، خبروں کی روک تھام اور پُرتشدد ویڈیوز کی روک تھام کے حوالے سے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کسی بھی نمبر سے ایسی چیزیں بھیجے جانے کی صورت میں اکاؤنٹ بند کردیا جاتا ہے۔

مذکورہ بالا وجوہات میں سے چند کی بنیاد پر پہلے تو کمپنی صارف کو متنبہ کر کے اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کرتی ہے، دوبارہ شکایت موصول ہونے پر نمبر کو مستقبل بنیادوں پر بند کردیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں