تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پچاس درہم کے نوٹ کی حقیقت جانیے

متحدہ عرب امارات نے گولڈن جوبلی کی مناسبت سے پچاس درہم کا نیا نوٹ متعارف کرادیا، جسے مستقبل میں خرید و فروخت کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے پچاس درہم کے نوٹ پر متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاہد بن سلطان کے دستخط ہیں جبکہ دوسری طرف امارات کے 7 بانی رہنماؤں کی تصاویر ہیں۔

یہ متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا پہلا وہ نوٹ ہے جسے کاغذ پر نہیں بلکہ پولیمر دھات سے تیار کیا گیا ہے۔

امریکی کرنسی کے حساب سے پچاس درہم کے نوٹ کی مالیت 13 ڈالرز 60 سینٹ کے قریب ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی پرائم منسٹر شیخ منصور بن زاہد نے تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یہ قدم متحدہ عرب امارات کی تجدید اور عہد کی جانب ایک قدم ہے، جس کے بعد امارات ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے بعد سے اس نوٹ کے ذریعے مارکیٹ میں خریدو فروخت کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -