اشتہار

سعودی ایئرلائن نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی قومی ایئرلائن(السعودیہ) نے یومیہ سب سے زیادہ پروازیں چلا کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق السعودیہ نے عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے یومیہ پروازوں کی تعداد میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، ایئرلائن نے 4 دسمبر کو 507 پروازیں چلائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت کے شہر جدہ اور ریاض جانے والی پروازوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب کے مذکورہ دونوں شہروں کے لیے علیحدہ علیحدہ 128 پروازیں چلائی گئیں جبکہ دمام کے لیے 30 اور مدینہ جانے والی پروازوں کی تعداد 14 رہی۔

سعودی ایئرلائن کی پروازیں کل 76 مقامات کے لیے چلائی جاتی ہیں جن میں سے 27 داخلی اور 49 بین الاقوامی روٹس پر چلتی ہیں، جبکہ کورونا وبا سے قبل 100 مقامات کے لیے پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں۔

السعودیہ کے سربراہ ابراہیم بن سلمان کا کہنا ہے کہ وبا کے منفی اثرات سے بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں