اشتہار

سعودی شہر میں اہم کارروائی!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شہر طائف میں میونسپلٹی نے کارروائی کرتے ہوئے عمارتوں کی تعمیر روک دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طائف میونسپلٹی نے تعمیراتی کوڈ کی خلاف ورزی پر7 عمارتوں کی تعمیر کا کام رکوا دیا ہے، دیگر قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے زیر تعمیر عمارتوں کا معائنہ کیا اس دوران پتہ چلا کہ تعمیراتی کام مقرر ضوابط کے خلاف ہورہا ہے۔

- Advertisement -

طائف میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شہر میں 17 مقامات پر تعمیراتی کام چل رہا ہے، ان میں سے سات عمارتوں میں تعمیراتی کوڈ کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر ایکشن لیا گیا۔

‘تعمیراتی کوڈ کی پابندی سے عمارت کا کام پائیدار بنیادوں پر ہوتا ہے، پانی اور بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری آتی ہے۔ کوڈ کی پابندی عمارت کے ڈیزائنر ، انچارج ، ٹھیکیدار اور مالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے’۔

متعلقہ ادارے نے یہ بھی کہا کہ ہماری ٹیم آئندہ بھی زیر تعمیر عمارتوں کی تفتیش جاری رکھے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں